ممبئی: آئی پی ایل میں جاریہ سیزن ممبئی انڈینس کی بدقسمتی جاری ہے اور آج مہندر سنگھ دھونی نے روہت شرما کی ٹیم سے جیت چھین لی۔ ممبئی نے 155/7 اسکور کئے۔ ٹارگٹ بڑا نہیں تھا مگر چینائی سوپر کنگز کو جیت کیلئے آخری چار گیند پر 16 رنز درکار ہوئے۔ دھونی نے جئے دیو اُنڈکٹ کو پورے رنز مارے اور 13 گیند میں 28 پر ناٹ آٰٹ رہے۔ ممبئی کی یہ 7 ویں شکست اور چینائی کی دوسری کامیابی ہے۔