آتشی سمیت عآپ کے 12 ایم ایل اے دن بھر کیلئے معطل

   

نئی دہلی : دہلی اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر آتشی ، گوپال رائے سمیت 12 اراکین کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنرکا خطاب شروع ہوتے ہی عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے دفاتر سے بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر ہٹانے کی مخالفت شروع کردی ۔اے اے پی ایم ایل اے نے جے بھیم اورہندوستان بابا صاحب کی توہین برداشت نہیں کرے گا کے نعرے لگانے لگے ۔