وجئے واڑہ 13 مارچ ( این ایس ایس ) پون کلیان کی پارٹی جن سینا کے 9 ویں یوم تاسیس کا امراوتی میں انعقاد عمل میں آئیگا جو منگل گیری حلقہ کے تحت ہے ۔ یہ تقاریب 14 مارچ کو منعقد ہونگی ۔ جن سینا کے صدر پون کلیان نے کہا کہ تمام پارٹی کارکن اور جو ریاست کی ترقی چاہتے ہیں اور خواتین کا پارٹی میں خیر مقدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدعوئین اور شرکاء کو مسائل سے بچانے تمام تیاریاںکرلی گئی ہیں۔ جو لوگ ڈائس سے دور ہونگے ان کیلئے ایل ای ڈی اسکرینس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ پون کلیان نے بتایا کہ ان کی پارٹی سابق چیف منسٹر آندھراپردیش ڈی سنجیویا کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔