بودھن ۔ 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے دورہ موضع کنداکورتی کے پیش نظر سرکاری سطح پر کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے ضلع کلکٹر نظام آباد الا ترپاٹھی نے سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو کے ہمراہ کندکْرتی گاؤں کا دورہ کیااس موقع پر ضلع کلکٹر نے موہن بھگوت کی 11 اپریل کو آمد کے پیش نظر جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی، لاجسٹکس اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایتیں جاری کیں تاکہ تمام انتظامات بروقت اور مؤثر طریقے پر تکمیل پا سکے۔ ضلع کلکٹر کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن سرنیواس، تحصیلدار رنجل منڈل اور ڈی،ای۔R&B وغیرہ بھی ساتھ میں موجود موجود تھے۔