آر ٹی سی کے تحت حیدرآباد میں 60 الیکٹرک بسوں کا اضافہ، جملہ 500 کے حصول کا نشانہ مکمل

   

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے تلنگانہ آر ٹی سی نے الیکٹرک بسوں کے استعمال میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ آر ٹی سی نے شہری علاقوں میں 60 نئی الیکٹرک بسوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا۔ آر ٹی سی نے الیکٹرک موبیلیٹی پراجکٹ کے تحت 500 الیکٹرک بسوں کو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اولیکٹرا کی جانب سے تیار کردہ عصری سہولتوں سے آراستہ بسیں حیدرآباد کی اہم روٹس پر چلائی جائیں گی۔ Evay ٹرانس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے اشتراک سے یہ بسیں حاصل کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر آر ٹی سی عہدیداروں کی موجودگی میں جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ کوکٹ پلی ڈپو میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ نئی بسوں کی شمولیت سے آر ٹی سی میں 500 الیکٹرک بسوں کا پراجکٹ مکمل ہوجائے گا۔ حیدرآباد میں آلودگی سے پاک بسوں کو متعارف کرتے ہوئے آر ٹی سی نے ماحولیاتی تحفظ میں اہم پیشرفت کی ہے۔ 500 بسوں میں 450 نان اے سی اور 50 ایر کنڈیشنڈ بسیں شامل ہیں۔ 450 الیکٹرک بسیں کنٹونمنٹ، میاں پور، حیات نگر اور رانی گنج ڈپوز کے تحت چلائی جارہی ہیں۔ نئی حاصل کردہ بسیں کوکٹ پلی ڈپو کے تحت چلانے کا منصوبہ ہے۔ بسوں میں موجود سہولتوں کے بارے میں مسافرین نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔V/1/k/b