آسٹریلیا دہشت گردی کیخلاف ہندوستان کا حامی

   

نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) آسٹریلیا نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف ہندوستان کے سخت ردعمل کی اپنی واضح حمایت کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع سنگھ نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع میں جواب دینے کے ہندوستان کے حق کو اجاگر کیا ۔