حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : آشا دیپیکا اٹالوری کو مسز یونیٹی ورلڈ 2026 کا تاج پہنایا گیا ہے ۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد ایرپورٹ پر آشا کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ آشا آندھرا پردیش میں پیدا ہوئی ۔ اور ان کی پرورش حیدرآباد میں ہوئی ۔ آشا سان فرانسسکو ، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں ۔ وہ ایک ٹکنالوجسٹ ، کاروباری شخصیت ، سماجی کارکن اور معاشرے میں تبدیلی لانے والی شخصیت کے طور پر اپنی الگ پہچان بنائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے یہ اعزاز حاصل کیا ۔ جس کا مطلب انہوں نے جیتا ہے اور یہ کامیابی پورے ملک کی ہے ۔ آشا نے کہا کہ مجھے تلنگانہ پر بہت فخر ہے کیوں کہ میری پرورش وہیں ہوئی ہے ۔ میں نے اس تاج کو حاصل کیا ۔ مجھے فخر ہے کہ میں پوری دنیا میں ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہوں ۔۔ ش m/b