آندھرا پردیش میں کورونا کے 675 نئے کیسس، 3 اموات

   

حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 675 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 24663 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ چتور، وشاکھاپٹنم اور کرشنا اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ 2414 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 10808 درج کی گئی ہے۔ مشرقی گوداوری ضلع میں سب سے زیادہ 143 کیسس درج کئے گئے جبکہ مغربی گوداوری 130، چتور 68 ، اننت پور 32، گنٹور 55 ، کڑپہ 27 ، کرشنا 64 ، نیلور 28 ، پرکاشم 42 اور وشاکھاپٹنم میں 57 کیسس درج کئے گئے۔ ر