اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایران کا حملہ

   

A-10 تھنڈر بولٹ و F-15 طیاروں کو نقصان

واشنگٹن۔ 10 ؍ستمبر ( ایجنسیز )ایران کی جانب سے اردن میں قائم امریکی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مؤفق السلطٔ ایئر بیس پر ایرانی حملے کے دوران وارٹ ہاگ کہلانے والا ایک A-10 تھنڈر بولٹ طیارہ حملے کی زد میں آیا اور اس کا ایک بازو ضائع ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں تقریباً آٹھ F-15 طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم انہیں مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اردن سے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ درجنوں جنگی طیاروں کو موافق السلطی ایئر بیس سے آپریٹ کرتا ہے۔ یہ ایئر بیس امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے ایک اہم فضائی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اردن میں موافق السلطی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ نے رواں ہفتے کے اوائل میں 5 ایرانی ٹینکرز پر حملہ کیا اس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطہ میں متعدد امریکی اڈوں اور اتحادی تنصیبات پر حملے کیے۔