اسمبلی کے بجٹ سیشن کا جاریہ ماہ کے اواخر میں آغاز متوقع

   

حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا بجٹ اجلاس توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوگا۔ بجٹ کی تیاری کا مرحلہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور حکومت نے اسمبلی اور کونسل کے سیشن کے سلسلہ میں اسپیکر اور گورنر سے اندرون دو یوم مشاورت کے بعد تاریخ طئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے علاوہ کونسل کے عبوری صدر نشین امین الحسن جعفری سے مشاورت کی جائے گی اور گورنر کو منظوری کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ محکمہ جاتی طور پر بجٹ کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاریہ ماہ کے آخری ہفتہ میں سیشن کا آغاز ہوسکتا ہے جو 10 دن تک جاری رہے گا۔ ر
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے قریبی وزراء سے بجٹ سیشن کے آغاز پر مشاورت کی ہے۔ر