حیدرآباد : ٹاٹا اسٹیل کے سابق ایم ڈی جمشید جے ایرانی (86 سال) جنہیں اسٹیل میان آف انڈیا کہا جاتا ہے، اب نہیں رہے۔ انہوں نے پیر کی رات کو جمشید پور کے ٹاٹا مین ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ پسماندگان میں بیوی ڈیزی اور تین بچے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل نے ٹویٹ کرکے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جمشید ایرانی جون 2011 میں ٹاٹا اسٹیل کے بورڈ سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی صنعت اور ٹاٹا کی خدمت کی ہے۔