نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) کفایتی ائیرلائینز اسپائس جیٹ نے کارلائل ایوی ایشن پارٹنرز کے ساتھ 8.95 کروڑ امریکی ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے ، جس کے تحت مستقبل کے طیاروں اور انجنوں کی دیکھ بھال کے لیے 7.96 کروڑ امریکی ڈالر کا نقد مینٹیننس فنڈ اور لیز کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے 99 لاکھ امریکی ڈالر کی نقد مینٹیننس رقم حاصل ہوئی ہے ۔ یہ معاہدہ ایئرلائن کی لیکویڈیٹی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے اور اس کی جاری تنظیمِ نو کی کوششوں کی تائید کرتا ہے ۔ یہ سرمایہ جاتی اضافہ کارلائل ایوی ایشن پارٹنرز اور اس سے وابستہ اداروں کے ساتھ ایک جامع تصفیہ معاہدے کا حصہ ہے ، جس کے تحت لیز دہندگان مجموعی طور پر 12.118 کروڑ امریکی ڈالر کے کچھ لیز واجبات کی تشکیل نو کریں گے ۔
اس کے علاوہ کل پانچ کروڑ امریکی ڈالر کے ایکویٹی حصص جاری کیے جائیں گے ۔