ممبئی، 14 ستمبر (یو این آئی ) اسٹاک مارکٹوں میں لگاتار دو ہفتوں کے فائدہ کے بعد، آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کا موقف مہنگائی کے اعداد و شمار اور امریکہ میں پالیسی سود کی شرح کے بارے میں فیڈرل ریزرو کے فیصلے پر منحصر ہوگا۔ خوردہ قیمت پر مبنی افراط زر کے اعداد و شمار گزشتہ جمعہ کو جاری کیے گئے جب مارکٹ بند ہوئی۔ ساتھ ہی تھوک مہنگائی کا ڈیٹا بھی کل یعنی پیر کو جاری کیا جائے گا۔