امراوتی میں قدیم عمارت منہدم ، 5 افراد ہلاک

   

ناگپور : مہاراشٹرا کے شہر امراوتی میں اتوار کو ایک قدیم تین منزلہ عمارت منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے اور 2 دیگر کو شدید زخم آئے۔ پولیس نے پربھات چوک علاقہ میں پیش آئے حادثہ کے بارے میں بتایا کہ ریسکیو ٹیم ملبہ کو صاف کررہی ہے۔