حیدرآباد21اگسٹ (سیاست نیوز) وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے وضاحت کی ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ امریکہ کی تفصیلات اور مقاصد کی نامکمل معلومات کی فراہمی کے سبب وزارت خارجہ نے دورہ امریکہ کا کلیئرنس نہیں دیا ہے ۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب چیف منسٹر کو دورہ امریکہ کی اجازت نہ دینے پر سوال کیا گیا تو رندھیر جیسوال نے کہا کہ چیف منسٹرس اور دیگر اہم شخصیتوں کے بیرونی دورہ کا وزارت خارجہ جائزہ لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کلیئرنس کیلئے دورہ کی تفصیلات اور مقاصد سے وزارت خارجہ کو واقف کیا جانا چاہئے ۔ ریونت ریڈی کے دورہ کے معاملہ میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جس پر دورہ امریکہ کی منظوری نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے ریونت ریڈی کے دورہ برطانیہ کی منظوری دی ۔ چیف منسٹر کے رتبہ کے اعتبار سے بیرونی دورہ کی تمام تفصیلات طریقہ کار کے مطابق نہیں تھی، لہذا وزارت نے دورہ کی منظوری نہیں دی۔ دوسری طرف چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سیاسی وجوہات کے سبب اجازت نہ دینے کا الزام عائد کیا۔1/k