امریکی ریاست مسوری کے اسکول میں فائرنگ ،3 ہلاک

,

   

واشنگٹن : امریکی ریاست مسوری میں سینٹ لوئس کے ایک ہائی اسکول میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں ایک مشتبہ فرد سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ مسلح شخص پیر کی صبح 9 بجے کے بعد سنٹرل ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں داخل ہوا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ اسکول کی عمارت کے دروازے بند ہونے کے باوجود مشتبہ بندوق بردار اسکول میں کیسے داخل ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران بندوق بردار کا ہتھیار جام ہوگیا اور اس کی وجہ سے کئی جانیں بچ گئیں۔ پولیس نے بندوق بردار کو فوری گولی مار دی۔ 19سالہ ملزم اسکول کا سابق طالب علم تھا جو پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔پولس نے بتایا کہ ایک نوجوان کی موت اسکول میں ہوئی، جب کہ ایک خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے کہاکہ واقعہ میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے زخمی ہوئے ہیں۔