حیدرآباد۔ ریاستی الیکشن کمشنر سی پارتا سارتھی نے آج کہا کہ امیدواروں کی جانب سے بی فارم داخل کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے ۔ پہلے یہ تاریخ ہفتہ 21 نومبر تک مقرر کی گئی تھی تاہم اب اس میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے ۔ نئی تاریخ کے مطابق امیدوار اب اتوار 22 نومبر کو سہ پہر تین بجے سے اپنے بی فارم متعلقہ عہدیداروں کو پیش کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت جمعہ کو ختم ہوچکی ہے اور کئی امیدواروں نے جی ایچ ایم سی انتخاب کیلئے اپنے پرچے داخل کئے ہیں۔ اتوار کو انتخابی عملہ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کرے گا اور اسی دن نامزدگیاں واپس بھی لی جا سکتی ہیں۔