نئی دہلی : انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے متعدد تاحیات ممبروں نے اسلامک کلچرل سنٹر کو خط لکھ کر گزشتہ تین برس سے ایکزی کیوٹیو کمیٹی میں خالی جگہ کو پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سنٹر کا کام صحیح طریقے سے چلایا جاسکے ۔آئی آئی سی سی کے رکن جاوید اقبال خاں، عاصم سید اور رضی الاسلام خاں نے اسلامک سنٹر کے سکریٹری کو خط لکھ کر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے خالی رہنے والے ایکزی کیوٹیو کمیٹی کے رکن کو جلد سے جلد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رکن کی جگہ خالی ہونے کے سبب اسلامک سنٹر میں مناسب طریقے سے کام نہیں ہوپارہا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ایکزی کیوٹییو کمیٹی کے رکن کو پر کرنا لازمی ہے اور اس کے بغیر گورنرکونسل کا کوئی بھی فیصلہ نامناسب ہوگا۔