انگلینڈ میں برڈ فلو کے بڑھتے کیسز

   

لندن : انگلینڈ کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافے کے باعث فارمرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ٹرکی پرندے (امریکی مرغے کی نسل) بھی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فارمرز کے لیے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ برڈ فلو کے باعث کرسمس کے موقع پر ان پرندوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے فارمرز کی آمدنی بھی متاثر ہوگی۔اس پرندے کو کرسمس کے لیے خاص ڈش سمجھا جاتا ہے جسے لوگ کافی شوق سے کھاتے ہیں۔تاہم بیماری کے باعث برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ برڈ فلو کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے گھروں اور پولٹری فارمز میں موجود ان مرغیوں کو فروخت نہ کیا جائے۔