انیل امبانی کیخلاف چارج شیٹ

   

نئی دہلی 19 ستمبر (ایجنسیز) سی بی آئی نے صنعتکار انیل امبانی اور سابق یس بینک سی ای او رانا کپور سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف 2,796.77 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کر دی۔ یہ کیس ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق، یہ معاملہ ریلائنس کمرشل فنانس لمیٹڈ ، ریلائنس ہوم فنانس لمیٹڈ ، یس بینک اور رانا کپور کے اہل خانہ سے منسلک مختلف کمپنیوں سے جڑا ہوا ہے۔