اُردو میڈیم کی طالبہ دسویں جماعت میں منڈل ٹاپر

   

کاغذ نگر ۔2 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انوار اُردو ہائی سکول کی طالبہ شفاء انجم بنت سید کلیم نے دسویں جماعت اُردو میڈیم میں منڈل میں سب سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے اردو میڈیم منڈل ٹاپر کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے جملہ چار اُردو میڈیم ضلع پرشد ہائی اسکولوں میں کاغذ نگر کے مشہور انور اُردو ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ شفاء انجم بنت سید کلیم نے دسویں جماعت کے امتحانات میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ منڈل کے تمام اردو میڈیم اسکولوں میں زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے منڈل اردو میڈیم ٹاپر کی حیثیت سے اپنی شناخت بناتے ہوئے 600 کے منجملہ 502 نمبرات حاصل کرتے ہوئے اردو میڈیم منڈل ٹاپر کی حیثیت سے ریکارڈ قائم کیا۔ ان کے علاوہ حسنین فاطمہ بنت عبدالواجد 481 نمبرات اور ہاجرہ صدیقہ بنت محمد ایوب نے 476 نمبرات حاصل کرتے ہوئے دسویں جماعت اردو میڈیم میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر انور اردو ہائی سکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین نے اور اسٹاف نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔