نئی دہلی۔ مرکز نے امیگریشن ویزا فارنرز رجسٹریشن ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی) اسکیم کو مزید پانچ سال کے لیے جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔مرکز نے 1,364.88 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ 31 مارچ 2026 تک
IVFRT
اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔یہ اسکیم امیگریشن، ویزوں کے اجراء ، غیر
ملکیوں کی رجسٹریشن اور ہندوستان میں ان کی سرگرمیوں کی نگرانی سے متعلق کاموں کے آپس میں ربط فراہم کرتی ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 1,364.88 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ 1 اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 تک پانچ سالوں کے لیے
IVFRT
اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔