ایئرلائنز ہائی جیکر پاکستان میں ہلاک

   

نئی دہلی : نامعلوم بندوق برداروں نے ایک ’’بزنسمین‘‘ کو کراچی میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس کے تعلق سے ہندوستانی انٹلیجنس عہدیداروں نے کہا کہ وہ جیش محمد کا دہشت گرد مستری ظہور ابراہیم تھا۔ وہ 1999ء میں انڈین ایئرلائنز طیارہ IC-84 کو ہائی جیک کرنے اور مسافر روپین کتیال کو مہلک چاقوزنی میں ملوث تھا۔