ایرانی سپریم لیڈر کا وزیراعظم مودی کے نام پیام

   

تہران : /30 جون (ایجنسیز) ایران کے سپریم لیڈرنے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے نام پیغام بھیجا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی حکومت کی مسلسل کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ‘ ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے وزیر اعظم مودی کو عید الاضحی کے موقع پر بھی ان کے پیغام پرشکریہ ادا کرتے ہوئے ایک خط بھیجا تھا۔ خامنہ ای نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی مزید مضبوط ہوتی رہے گی۔میں خدائے بزرگ و برتر سے حکو مت اور ہندوستان کے عظیم عوام کی خوشحالی کیلئے دعا گو ہوں۔