نارائن پیٹ ۔ 14 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ناراین پیٹ شریمتی سی ایچ پرینکا نے کہا کہ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹوں کو ووٹروں کے ساتھ ایس آئی آر کاغذات بھرنے میں تعاون کرنا چاہیے۔ ضلع کلکٹریٹ کے وی سی ہال میں مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرینکا نے کہا کہ اگر ایس آئی آر کاغذات پُر کر کے جلد از جلد بی ایل او کے پاس جمع کرادیں تو وہ ڈیجیٹائلز ہو جائیں گے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ ووٹرز کو اس ماہ کی 24 تاریخ تک کاغذات شماری کو پُر کرنے اور جمع کرانے کے لیے مطلع کیا جائے۔ کلکٹر نے پارٹیوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی پہل کریں تاکہ بوتھ لیول ایجنٹ اس سلسلے میں دلچسپی لے سکیں کیونکہ شہری علاقوں میں کاغذات کو بھرنے کا عمل سست روی سے چل رہا ہے۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریونیو ایڈیشنل کلکٹر سرینو، ڈی آر او راجیشوری، الیکشن ڈپارٹمنٹ آفیسر جیاسودھا، متعلقہ پارٹیوں کے نمائندوں سدرشن ریڈی، بی آر ایس ، محمد سلیم ، کانگریس ، جناب عبدالقادر ، ایم آئی ایم ،بی وینکٹ رام ریڈی، سی پی آئی راگھوا چودھری اور کنچی نارائنا نے شرکت کی۔