ناراین پیٹ ۔5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت آئی پی ایس نے نارائن پیٹ ضلع کے نو تقررضلع کلکٹر شریمتی ایچ ایس پرینکا سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی نے پھولوں کا پودا پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی نے ضلع میں امن و امان، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی پروگراموں کے موثر نفاذ جیسے مسائل پر کلکٹر کیساتھ تبادلہ خیال کیا۔ دونوں عہدیداروں نے رائے دی کہ ضلع کو اپنی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہیے اور تمام محکموں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تال میل سے کام کرنا چاہیے۔