بھونیشور۔اڈیشہ میں چلکا کے ایم ایل اے پرشانت جگدیو نے ہفتہ کے روز گاڑی سے بھیڑ کو کچل دیا جس میں 7 پولیس اہلکار سمیت کم ازکم 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ الیکھ چندر پاہی نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے جگدیو کو بھی شدید زخمی کردیا جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن بعد میں پولیس نے انہیں بھونیشور کے اسپتال منتقل کردیا۔ مشتعل ہجوم نے ایم ایل اے کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ جسے حکمراں بیجو جنتا دل سے معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ بانپور بلاک آفس کے قریب پیش آیا، جہاں بلاک صدر کا انتخاب چل رہا تھا اور بہت سے لوگ بلاک آفس میں جمع تھے ۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری پرتھوی راج ہری چندن نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ایم ایل اے کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے ۔