ایم بی بی ایس میں 536 مسلم طلبا کو داخلہ

   

دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ ‘ مزید مراحل باقی ‘ خوش آئند علامت
حیدرآباد : /13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے میڈیکل کالجس میں کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس کی ویب کونسلنگ کے دوسرے مرحلہ کے بعد الاٹ کردہ نشستوں میں مسلم میناریٹی امیدوار گورنمنٹ میڈیکل 10 کالجس میں 113 ، اور 19 پرائیویٹ نان میناریٹی میڈیکل کالجس میں 95 اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 328 رہی اس طرح جملہ 536 مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس میں تاحال داخلہ ملا ۔ اس میں اگلے مرحلوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ بی ڈی ایس کے اے زمرہ کا دوسرے مرحلہ باقی ہے ۔ یہ کنوینر کوٹہ اے زمرہ کی الاٹ کردہ نشستیں ہیں اس کے علاوہ بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ اور سی زمرہ این آر آئی کوٹہ کیلئے ویب آپشن کا پہلا مرحلہ /14 مارچ کو دو بجے ختم ہورہا ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایم اے حمید کی شخصی کونسلنگ اور رہنمائی کیلئے طلبہ اور سرپرستوں کی بڑی مدد ملی ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔