ایم بی ٹی کے تائیدی امیدواروں کی فہرست کی اجرائی

   

حیدرآباد۔ مجلس بچاؤ تحریک کے تائیدی امیدواروں کی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے 10 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ اعظم پورہ بلدی ڈیویژن سے محترمہ اسماء خاتون زوجہ امجد اللہ خاں خالد ترجمان ایم بی ٹی کے علاوہ دبیر پورہ سے الطاف نصیب خان، رین بازار سے عبدالرحمن، گولکنڈہ وارڈ نمبر 67 سے فہمیدہ بیگم، چھاونی نادعلی بیگ سے خواجہ پاشاہ، جنگم میٹ سے ایم سرینواس، چنچلم سے افشاں جبین، اپو گوڑہ سے شیخ محمد عرف سجاد کے علاوہ زاہد خان ریاست نگر ڈیویژن سے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ مصطفی محمود نے مزید بتایا کہ مزید امیدواروں کی فہرست بہت جلد جاری کی جائے گی۔ انہوں نے متذکرہ امیدواروں کی مجلس بچاؤ تحریک کی جانب سے تائیدی امیدواروں کی حیثیت سے کی جائے گی۔