این ایس ای کے سابق اعلیٰ افسر آنند سبرامنیم گرفتار

   

نئی دہلی: مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے سابق اعلیٰ افسر آنند سبرامنیم کو مبینہ طور پر کچھ تاجروں کو فائدہ پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ گروپ کے سابق آپریٹنگ آفیسر اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر چترا رام کرشنا کے مشیر آنند سبرامنیم کو جمعرات کی رات دیر گئے چنئی سے گرفتار کیا گیا۔ سبرامنیم کو یکم اپریل 2013 سے چیف اسٹریٹجک ایڈوائزر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں یکم اپریل 2015 سے 21 اکتوبر 2016 تک دوبارہ اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔تحقیقات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد آنند سبرامنیم و دیگر کے خلاف نوٹس جاری کی گئی تھی۔