حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) عام طور پر دوست احباب کسی ہوٹل یا تفریحی مقام پر جائیں تو چائے اور سموسہ کو ترجیح دیتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ایک ہوٹل میں سموسہ کی قیمت 900 روپئے ہے۔ عام طور پر چھوٹا سموسہ 10 روپئے سے کم میں دستیاب ہوتا ہے جبکہ بڑی سے بڑی ہوٹل میں بڑے سموسہ کی قیمت 50 روپئے تک دیکھی گئی ہے۔ نئی دہلی میں ’’ مسٹر چائے ‘‘ کے نام سے ہوٹل موجود ہے جہاں ایک سموسہ کی قیمت 900 روپئے ہے۔ اس سموسہ میں آلو، پیاز، مٹر، ڈرائی فروٹس کے علاوہ دیگر اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چیز اور نان ویجیٹرین سموسہ بھی دستیاب ہے۔ دہلی میں اگر کوئی ہوٹل پہنچ جائے تو وہ سموسہ کی قیمت جان کر دنگ رہ جائے گا۔ ہوٹل کی جانب سے سموسہ کے ساتھ بادام ، دودھ اور سلاد بھی سربراہ کیا جاتا ہے۔ نئی دہلی میں یہ ہوٹل نوجوانوں میں کافی مقبول ہوتی جارہی ہے۔ دولتمند گھرانے کیلئے یہ تفریح کا بہترین مقام بن چکا ہے۔ہوٹل میں انڈین ، چائنیز اور جاپانی غذاؤں کا بھی انتظام ہے۔ دو آدمی اس ہوٹل میں باآسانی 3000 روپئے کا بل کرسکتے ہیں۔900 روپئے میں سموسہ کھانے والے بھی مطمئن ہیں لیکن غریب بازار میں ٹھیلہ بنڈی پر 10روپئے کا سموسہ کھاکر خوش ہے۔ر