حیدرآباد: آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتا رام سڑک حادثہ میں محفوظ رہے ۔یہ حادثہ ضلع سریکاکلم کے ونجنگی کے قریب پیش آیا جب آٹو رکشا کو ٹکر سے بچانے ان کے ڈرائیور نے کار کو زرعی کھیت کی طرف موڑ دیا تاہم اسی دوران آٹو الٹ گیا اور 4 مسافرین زخمی ہوگئے ۔عہدیدار اطلاع ملتے ہی فوری طورپر وہاں پہنچے جنہوں نے اسپیکر کو دوسری گاڑی کے ساتھ وہاں سے بھجوایا۔