برقی اور الیکٹرانکس کے شعبہ میں تانبے کا استعمال اہمیت کا حامل

   

چلی میں سالانہ 5.3 ملین میٹرک ٹن کی پیداوار، کانگو، پیرو اور چین میں بھی نمایاں پیداوار
حیدرآباد۔ 30 اگست (سیاست نیوز) کئی شعبہ جات ایسے ہیں جہاں تانبا (Copper) کا استعمال لازمی ہے خاص طور پر برقی، الیکٹرانکس، قابل تجدید برقی اور عصری انفرااسٹرکچر جیسے شعبہ جات میں تانبا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک نے تانبے کی پیداوار پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تانبے کی سالانہ پیداوار میں چلی دنیا میں 5.3 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ سرفہرست ہے۔ عوامی جمہوری کانگو اور پیرو میں ہر سال علی الترتیب 2.8 ملین اور 2.6 ملین میٹرک ٹن تانبا تیار کیا جاتا ہے۔ چین میں تانبے کی پیداوار سالانہ 1.7 ملین میٹرک ٹن درج کی گئی ہے جبکہ انڈونیشیا ایک ملین ٹن تانبے کی پیداوار کے ذریعہ دنیا کے 10 ممالک میں اپنی شناخت قائم کئے ہوئے ہیں۔ تانبے کی پیداوار کے معاملہ میں امریکہ، روس، آسٹریلیا، زامبیا اور میکسیکو بھی بہتر پیداوار والے ممالک میں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی نظام میں تانبا ایک لازمی جز ہے جبکہ الیکٹرانک آلات کی تیاری میں بھی اس کا موثر استعمال کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ، روس اور چین جیسے بڑے ممالک کے مقابلہ تانبے کی پیداوار میں چھوٹے ممالک کو سبقت حاصل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ممالک اپنی پیداوار کی برآمدات کے ذریعہ خاطر خواہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ 1؍F