کلکتہ : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے اختتام پر دعویٰ کیا ہے کہ اس کانفرنس سے ریاست میں 40لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانفرنس میں 3,42,580کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی تجویز آئی ہے ۔