بھیک مانگنے کی روک تھام کیلئے بیداری پوسٹر

   

ادے پور۔ راجستھان کے ادے پور میں بچوں کے تحفظ اور بچوں کے بھیک مانگنے سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری کے لیے شہر کے اہم مقامات پر پوسٹر اور فلیکس وغیرہ چسپاں کیے گئے ۔ انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے سیل ادے پور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گووند سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں بچوں کی بھیک مانگنے کی روک تھام کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے یونیسیف کے تعاون سے تیار کیے گئے پوسٹر شہر کے اہم مقامات فتح ساگر پال، دہلی گیٹ سورج پول، ادیاپول، گلاب باغ اور سکھاڈیا سرکل پر چسپاں کئے گئے ہیں۔