بہار چیف منسٹر نتیش کمار کی دہلی میں اروند کجریوال سے ملاقات

,

   

کجریوال سے قبل کمار نے سی پی ائی (ایم) جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سی پی ائی جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ان کے دفاتر میں بالترتیب ملاقاتیں کی ہیں


نئی دہلی۔ لوک سبھا2024انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کومتحد کرنے کی منشاء سے بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے منگل کے روز دہلی میں اپنے ہم منصب اروند کجریوال سے اپنے قومی درالحکومت کے دورے کے دوسرے دن ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور جے ڈی (یو) لیڈر سنجے جہا بھی موجود تھے۔کجریوال سے قبل کمار نے سی پی ائی (ایم) جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سی پی ائی جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ان کے دفاتر میں بالترتیب ملاقاتیں کی ہیں۔

بعدازاں کمار کی ملاقات ہریانہ کے چیف منسٹر اور ائی این ایل ڈی سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ سے متوقع ہے۔

مذکورہ جے ڈی (یو) قائد اپوزیشن پارٹیاں جس کا خاص طور سکیولر پس منظر ہے 2024کے انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مقابلہ کے لئے متحدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کمار جس نے پچھلے ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے تعلقات منقطع کرلئے ہیں اتوار کے روز کہاکہ ان کا واحد مقصد مرکز سے بھگوا پارٹی کے اقتدار کو بیدخل کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کومتحد کرنے ان کا واحد مقصد ہے۔

ایک ایسے وقت میں کمار کا دہلی دورے پیش آیا ہے جب 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن کے وزیراعظم امیدوار کے طور پر وہ ابھرے ہیں۔