پٹنہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ ان کی پارٹی 2024 میں بہارکی تمام 40 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس (ایل جے پی آر) نے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی بھی تمام 40 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ پٹنہ پہنچنے کے بعد پاسوان نے کہا ہر پارٹی اپنی رسائی کو بڑھانا چاہتی ہے۔ امیت شاہ بھی ایسا ہی کہہ رہے ہیں۔ ہم تمام 40 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن 2024 لڑنے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہم حال ہی میں بہار شریف نالندہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا آپ جانتے ہیں کہ ایل جے پی آرکا بہار کے تمام لوک سبھا حلقوں میں پارٹی ڈھانچہ ہے اور وہ اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔اپنے چچا کی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آرایل جے پی) کے ساتھ تعاون کے بارے میں پوچھے جانے پر چراغ پاسوان نے کہا کہ یہ اس زندگی میں ممکن نہیں ہے۔ چراغ پاسوان، پاسوپتی کمار پارس اور اوپیندرکشواہاکھل کر بی جے پی کی حمایت کر رہے ہیں۔ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی توقع کر رہے تھے لیکن امیت شاہ کے اعلان کے بعد ان تینوں لیڈروں کو بڑا جھٹکا لگا۔ امیت شاہ نے اتوارکو نوادہ ریلی کے دوران دعویٰ کیا کہ بی جے پی بہارکی تمام 40 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔چراغ نے رام نومی کے موقع پر تشدد کیلئے نتیش حکومت پر تنقید کی ہے۔