بہارمیںشدید ٹھنڈ سے پریشان لوگوںپر اب بارش کا قہر

   

پٹنہ، بہار میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان لوگوں کو اب بارش کا ستم جھیلنا پڑ رہا ہے ۔دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے ۔وہیں،ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے سردی کا ستم جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق،اگلے 48 گھنٹے تک ریاست میں اسی طرح کے موسم بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔