بی جے پی آفس کے روبرو خود سوزی کرنے والا کارکن جانبر نہ ہوسکا

   

حیدرآباد: بی جے پی آفس کے روبرو اقدام خودسوزی کرنے والا کارکن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ضلع رنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والا سرینواس نے گزشتہ ہفتہ بی جے پی ہیڈکوارٹرس کے روبرو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی۔ اس واقعہ میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھا۔ سرینواس آج دوپہر جانبر نہ ہوسکااور فوت ہوگیا۔