اترپردیش انتخابات کے تناظر میں گوشہ محل کے رکن اسمبلی کے ریمارکس پر کے ٹی آر کا طنز
حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ایک بہت بڑا کامیڈین مل گیا ہے۔ کل راجہ سنگھ نے کہا تھا بی جے پی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو ووٹ نہ دینے والوں کے لئے اترپردیش میں کوئی جگہ نہیں رہے گی۔ چیف منسٹر اترپردیش نے بھاری تعداد میں بلڈوزرس منگوالئے ہیں۔ آئندہ بھی اترپردیش میں بی جے پی حکومت تشکیل پائے گی جو بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اور ان کے گھروں کو بلڈوزرس سے کچل دیا جائے گا۔ اترپردیش میں رہنا ہوتو بی جے پی اور جئے یوگی بابا کہنا ہوگا۔ راجہ سنگھ کے یہ ریمارکس میڈیا اور سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوگئے تھے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا ہے کہ بی جے پی کو راجہ سنگھ کے روپ میں ایک بہت بڑا کامیڈین مل گیا ہے۔ ابھی تک بی جے پی کے قائدین جھوٹ اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دھوکہ دے رہے ہیں، عوام کو مذہب، علاقہ، ذات پات میں تقسیم کررہے ہیں۔ اب انہیں دل بہلانے کے لئے ایک کامیڈین بھی مل گیا ہے۔ بی جے پی کے قائدین کی باتیں، تقاریر اور دھمکیوں کے حقیقت سے عوام پوری طرح واقف ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ کیا ملک کو بی جے پی اور ایسے قائدین کی ضرورت ہے۔ عوام اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ن