بیگم پیٹ ایئرپورٹ کی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ

   

کورونا تیسری لہر کے اختتام پر یومیہ 8 تا 10 خانگی طیاروں کی آمد ورفت
حیدرآباد۔16 مارچ(سیاست نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اختتام ہوچکا ہے اور ملک بھر میں فضائیہ کی خدمات بحال ہونے جا رہی ہیں لیکن کورونا وائرس کے دور میں خانگی طیاروں کے استعمال میں ہونے والے اضافہ کے رجحان نے بیگم پیٹ ائیر پورٹ کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ کردیا ہے اور اس ائیر پورٹ پر یومیہ 8تا10 خانگی طیاروں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی جانے لگی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اہم شخصیتوں کے علاوہ خانگی طیاروں کا کرایہ ادا کرنے کے متحمل افراد کی جانب سے ان ہی طیاروں کا استعمال کیا جا رہاہے اور دیگر کمرشیل طیاروں کے بجائے اپنے خانگی طیارو ں کے ذریعہ سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بیگم پیٹ ائیر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت میں ہونے والے اضافہ کے سلسلہ میں تفصیلات کے حصول کی کوشش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائر س کے دوران چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعہ سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکار ڈکیا گیا اضافہ اب بھی برقرار ہے اور جو لوگ چارٹرڈ پروازوں کے کرایہ ادا کرنے کے متحمل ہیں وہ ان پروازوں کے ذریعہ ہی سفر کر رہے ہیں۔ 8 تا16 افراد پر مشتمل ان چھوٹے طیاروں کے ذریعہ سفر کے لئے ایک گھنٹے کی پرواز پر 1.5 لاکھ تا 8لاکھ روپئے کا خرچ آرہا ہے اور ہیلی کاپٹر سے ایک گھنٹے کے سفر کے لئے 1 لاکھ روپئے تک کا خرچ آرہا ہے لیکن بیگم پیٹ ائیر پورٹ سے دہلی یا ممبئی کیلئے سفر کرنے والی سرکردہ شخصیات کا کہناہے کہ قلب شہر میں واقع بیگم پیٹ ائیر پورٹ سے روانگی میں انہیں سہولت ہے اور ائیر پورٹ پر گہما گہمی نہ ہونے کے سبب چند منٹ میں ہی وہ تمام امور کی تکمیل کے بعد پرواز کے لئے تیار ہوتے ہیں اور ممبئی ‘ دہلی جیسے شہروں میں پرائیوٹ چارٹرڈ طیاروں کے لئے علحدہ ٹرمنل ہونے کے سبب انہیں وہاں بھی انتظار کرنا نہیں ہوتا اور فوری ائیر پورٹ سے باہر نکل جاتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جن سرکردہ شخصیات کے پاس خانگی چارٹرڈ طیارے ہیں وہ فاضل اوقات میں اپنے طیاروں کو کرایہ پر بھی دے رہے ہیں اور دو ہفتہ قبل چارٹرڈ پرواز کی ٹکٹ حاصل کرنے پر خصوصی رعایت بھی دی جار ہی ہے۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ شرمیلا‘ تلگو فلم اداکارالو ارجن‘ پون کلیان کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیتوں کی جانب سے چارٹرڈ پروازوں کا ہی استعمال کیا جا رہاہے اور وہ کرشیل فلائٹس میں سفر سے اجتناب کر رہے ہیں علاوہ ازیں ایل اینڈٹی صدرنشین بھی جب کبھی حیدرآباد آرہے ہیں وہ بھی اپنے خانگی چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ ہی حیدرآباد پہنچ رہے ہیں ۔ م