17 اگست سے 15 اکٹوبر تا اعتراضات درج کرنے کی سہولت ، 19 اکٹوبر کو قطعی ووٹر لسٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی : سدرشن ریڈی
حیدرآباد : 17 اگست ( سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی جامع خصوصی نظر ثانی عمل (SIR) کے تحت مسودہ ووٹر لسٹ جاری کردی ہے ۔ ریاستی چیف الکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہوئیہ انکشاف کیا کہ SIR کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت ریاست بھر میں 78.30 فیصد انیومریشن فارم وصول ہوئے تھے ۔اس کارروائی کے دوران اب تک کی جانے والی جانچ میں 2.73 فیصد ووٹرس کی شناخت متوفی ( انتقال کرجانے والے ) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 60لاکھ سے زائد ووٹرس کی تفصیلات میں بے ضابطگی یا فرق پایا گیا ہے ۔ سدرشن ریڈی نے بتایا کہ جانچ کے دوران 32 لاکھ ووٹرس ایسے پائے گئے ہیں جن کی میاپنگ نہیں ہوسکی ہے ۔ تفصیلات کی عدم مطابقت (60لاکہھ) اور جن کی میاپنگ نہیں ہوئی ایسے (32لاکھ) ووٹرس کو ملاکر جملہ 92 لاکھ ووٹرس کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر نے واضح کیا کہ ہر ووٹر کو بھیجی جانے والی نوٹس میںنام کے فرق غلطی یا نوٹس جاری کرنے کی وجہ کو بالکل واضح طور پر درج کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن نے تمام نوٹس حاصل کرنے والے ووٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پریشان ہونے کے بجائے اپنے متعلقہ 12 تسلیم شدہ دستاویزات جمع کراکر تفصیلات کی تصدیق کروائیں ۔ اگر کسی ووٹر کو نام کے اخراج یا کسی غلطی پر اعتراض ہو تو وہ اپنا اعتراض باضباطہ درج کراسکتا ہے ۔ 17 اگست سے 15 اکٹوبر تک تمام موصولہ اعتراضات اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائیگی ۔ جانچ کا عمل اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد 19 اکٹوبر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پورے (SIR) عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرنے ریاست بھر میں 2000 سے زائد اعلیٰ عہدیدا اور عملے کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ۔ 2