تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس اینڈ ریسرچ بند نہیں ہوگا، ہریش راؤ کا اعلان

   

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ بند نہیں کیا جائے گا۔ اس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل بنایا جائے گا اور حکومت باقاعدہ ملازمین مقرر کرے گی۔ تمام عارضی ملازمین کا باقاعدہ تقرر کیا جائے گا۔