تلنگانہ میں 20 اپریل تک بارش کا امکان

   

حیدرآباد 16 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ہلکی بارش اور شدید گرمی سے کچھ راحت کی امید اب بھی برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں 20 اپریل تک ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ جمعہ کو مطلع ابر آلود رہنے سے درجہ حرارت میںکمی آئی تھی تاہم آج درجہ حرارت میںپھر اضافہ ہوگیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔ شہر میںصرف اپل میں بوندا باندی ہوئی ۔