تلنگانہ میں بی آر ایس ہی بی جے پی کو شکست دے گی : ہریش راؤ

   

کانگریس نے بیشتر حلقوں میں کمزور امیدواروں کو انتخابی میدان اتارا
حیدرآباد 30 اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس رکن اسمبلی و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس ہی بی جے پی کا تلنگانہ میں مقابلہ کررہی ہے جبکہ کانگریس نے بیشتر حلقوں میں کمزور امیدواروں کو میدان میں اتارکر پولنگ سے قبل شکست قبول کرلی ہے ۔ سدی پیٹ میں میدک بی آر ایس امیدوار بی وینکٹ ریڈی کی انتخابی مہم میں ان خیالات کا اظہار کیا اور آٹو یونین کارکنوں سے ملاقات کی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے مفادات کا صرف بی آر ایس ہی تحفظ کرسکتی ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی قائدین دہلی و گجرات کے مفادات کی تکمیل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ پر آسام سے ایک گرفتاری ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو صرف نوٹس دے کر شکوک و شبہات کو تقویت پہونچائی گئی۔ اس سے اندازہ ہوگیا کہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہی ہیں اور دونوں بی آر ایس کو تنقید کا نشانہ بناکر بے بنیاد الزام عائد کررہی ہیں ۔ کانگریس قائدین بی آر ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دے رہے ہیں اور بی جے پی قائدین بی آر ایس کو کانگریس کی بی ٹیم قرار دے رہے ہیں جب کہ بی آر ایس کسی کی بی ٹیم نہیں ہے بلکہ تلنگانہ عوام کی ٹیم ہے ۔ اگر بی آر ایس ‘بی جے پی کی ٹیم ہوتی تو کیا کویتا جیل میں ہوتیں ، عوام سے استفسار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد آٹو ڈرائیورس کی زندگیوں سے کھلواڑ کا حکومت پر الزام عائد کیا۔ چار ماہ میں 28 آٹو ڈرائیورس کی خود کشی پر تشویش کا اظہار کرکے اس کو سرکاری قتل کردیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے متاثرہ خاندانوں کے ارکان خاندان سے ملاقات نہ کرنے کی مذمت کی ۔۔ 2