حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1196 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 2,53,651 ہوچکی ہے۔ جبکہ اموات 1390 تک پہنچ گئیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 18027 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1745 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 92.34 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 92.70 فیصد ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 44635 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 555 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 4729401 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 253651 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد نئے کیسس میں سرفہرست ہے جہاں پر 192 پازیٹیو کیسس منظرعام پر آئے ہیں۔ اضلاع میں کوتہ گوڑم 81، جگتیال 21، جنگائوں 15، کماریڈی 26، کریم نگر 73، کھمم 42، محبوب نگر 25، منچریال 24 اور بھونگیر میں 14 کیسس درج کئے گئے۔