حیدرآباد : تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 118نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 22,94,587 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1601ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 264افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,90,894 ہوگئی ہے ۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,092ہے جن میں 723مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔