حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 77 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 81 افراد صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکٹیو کیسوں کی تعداد 501 ہے جن کا آئسولیشن میں علاج جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 8417 ٹسٹ کئے گئے جن میں 407 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 99.45 فیصد ہے ۔ حیدرآباد میں 41 کیس درج کئے گئے ۔ر