نوٹس کا بروقت جواب نہ دینے پر فائنل ووٹر لسٹ سے نام مستقل طور پر خارج کردیا جائے گا
بی ایل اوز کی آمد کا انتظار کرنے کے بجائے خود چوکنا رہیں۔ آن لائن پورٹلس پر اپنا اسٹیٹس چیک کریں
حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اسپیشل انیٹنیو ریویژن (SIR 2026) کے تحت ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد ایک سنسنی خیز اور تشویشناک صورتحال سامنے آئی۔ انتخابی حکام ن ے واضح کیا ہے کہ مسودہ ووٹر لسٹ میں محض نام موجود ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ووٹر کا حق رائے دہی محفوظ ہے۔ اگر شہری بروقت ہوشیاری اور چوکسی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ان کا نام فائینل ووٹر لسٹ سے حذف کیا جاسکتا ہے۔ تصیلات کے مطابق ریاست کے جملہ ووٹرس میں سے تقریباً ایک تہائی ووٹرس کسی نہ کسی انتخابی تضاد یا تکنیکی غلطی کی زد میں آچکے ہیں مسودہ ووٹر لسٹ کی اجرائی سے قبل ہی 73.39 لاکھ (ASD) ووٹرس کے علاوہ مزید 92.36 لاکھ ووٹرس کو الیکشن کمیشن نے ہدف بنایا ہے۔ ان ووٹرس کو دو اہم زمروں میں تقسم کیا گیا ہے۔ بے ضابطگیوں کے زمرے میں 60.50 لاکھ افراد شامل نہیں جن کے نام، عمر، والد کے نام یا ذاتی تفصیلات میں تکنیکی غلطیاں اور تضادات پائے گئے ہیں۔ غیر میاپنگ کے زمرے میں 31.86 لاکھ ووٹرس شامل ہیں جن کے مکان کا نمبر یا جغرافیائی تفصیلات انتخابی ریکارڈس (2002 کے میاپنگ) سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ ریاست کے دہی علاقوں کے مقابلے میں شہری اور میٹرو پولٹیشن اضلاع میں یہ مسئلہ سب سے زیادہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔ ضلع حیدرآباد میں 8,95,000 بے ضابطگیاں اور 18,50,000 غیر میاپنگ ووٹرس کے کیسیس درج ہیں۔ ضلع رنگاریڈی میں بالترتیب 11,44,000 بے ضابطگیاں اور 13,22,005 لاکھ غیر میاپنگ کیسیس سامنے آئے ہیں۔ ضلع میڑچل ملکاجگری میں 3,30,862 لاکھ بے ضابطگیاں اور 8,45,000 لاکھ غیر میاپنگ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ دیگر اضلاع نظام آباد 3.92 لاکھ بے ضابطگیاں 45 ہزار غیر میاپنگ، ضلع سنگاریڈی 2.10 لاکھ بے ضابطگیاں ضلع نلگنڈہ میں 1.65 لاکھ بے ضابطگیاں اور ضلع کریم نگر میں 1.25 لاکھ بے ضابطگیاں بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ بوتھ لیول آفیسرس تمام متاثرہ گھروں کا دورہ کرکے زمرہ وار سرکاری نوٹیس جاری کررہے ہیں جس میں غلطی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نوٹس حاصل کرنے والے تمام ووٹرس کو اپنا پتہ، عمر، شناخت یا رہائش کا ثبوت آدھار کارڈ، پاسپورٹ اور برقی کا بل جمع کرانا ہوگا۔ اگر ووٹرس نوٹس کا مقررہ وقت کے اندر جواب نہیں دیتے۔ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں یا فیلڈ ویریفکیشن کے دوران اپنے دیئے گئے پتے پر نہیں پایا جاتا ہے تو حکام کی جانب سے اس کا نام فہرست سے مستقل طور پر خارج کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ماہرین اور انتخابی حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بی ایل او کی آمد کا انتظار کرنے کے بجائے خود ہوشیار رہے اور آن لائن میں اپنا اسٹیٹس چیک کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن کے ووٹرس سرویس پورٹل یا سی ای او تلنگانہ پورٹل پر جائیں اپنے ووٹر کارڈ (EPIC NUMBER) کی مدد سے تلاش کریں اگر پورٹل پر کوئی نوٹس یا تضاد (Alert) نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ اصلاحی فارم پُر کریں اور اپنے شناختی و رہائشی ثبوت تیار رکھیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فائنل ووٹر لسٹ کی اشاعت تک اپنے ووٹ کی حفاظت کے لئے انتخابی عملے کا مکمل تعاون کریں۔ انتخابی کارروائیوں اور فارمس کے لئے Voters, Service Portal پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ریاست تلنگانہ کی ضلعی فہرستوں اور مقامی نوٹسیں کی تفصیلات کے لئے CEO Telangana Portal دیکھیں۔ 2؍F