تلنگانہ، 2030 تک ملک کا ایرو اسپیس ڈیفنس مرکز ہوگا : اتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 9 مئی (سیاست نیوز) وزیرآبپاشی این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ایرو اسپیس اور ڈیفنس مینوفکچرنگ میں ایک نیشنل لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2030ء تک تلنگانہ ایرو اسپیس اور ڈیفنس مینوفکچرنگ میں ملک کا کیپٹل بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس اور ڈیفنس ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے انڈسٹریل پالیسی فریم ورک کے تحت نشاندہی کردہ ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں۔ وہ کل فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے اشتراک سے ’’ایم ایس ایم ای اسپارک 3.0 ۔ ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس مینوفکچرنگ پر منعقدہ سمینار سے مخاطب کررہے تھے۔ حیدرآباد کو دنیا کا کم خرچ ایرو اسپیس مینوفکچرنگ مقام قرار دیتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے شہر کے مضبوط ایکوسسٹم پر روشنی ڈالی جو ڈیفنس لیباریٹریز، ریسرچ انسٹی ٹیوٹس، ایڈوانسڈ مینوفکچرنگ فیسیلیز اور ایک اچھے ایم ایس ایم ای بیس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت تلنگانہ میں تقریباً 1,500 ایم ایس ایم ایز ایرو اسپیس اور ڈیفنس سپلائی چین یکوسسٹم کا حصہ ہیں۔H/A